: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
مکہ مکرمہ،8فروری(ایجنسی) کعبۃ اللہ کی زیریں بیرونی دیوار حطیم کے بائیں جانب سبز رنگ کے نئے شاندار برقی قمقمے نصب کردیے گئے ہیں۔یہ ایک میٹر بلند ہیں اور انھیں سفید رنگ کے قمقموں کی جگہ لگایا گیا ہے۔ حطیم کعبہ کی نیم گولائی والی زیریں دیوار ہے۔یہ کعبہ کی شمال مغربی سمت کے بالمقابل
ہے مگر اس سے جڑی ہوئی نہیں ہے۔اس دیوار کی اونچائی 90 سینٹی میٹر اور گہرائی ڈیڑھ میٹر ہے۔ یہ برقی قمقمے اس جگہ کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں جہاں سے حضرت اسماعیل علیہ السلام کعبہ کی تعمیر کے لیے اپنے والد گرامی حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اینٹیں اور پتھر پکڑا رہے تھے۔حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے حکم سے کعبۃ اللہ کی تعمیرنو کی تھی۔